10 فروری، 2020، 6:04 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 83669758
T T
0 Persons
یوکرائنی طیاره حادثے کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا- ایرانی اعلی قومی سلامتی کے سیکرٹری نے کہا ہے کہ یوکرائنی طیارہ حادثے کی وجہ انسانی غلطی تھی اور ہمیں دشمن عناصر کی مداخلت سے اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

 ان خیالات کا اظہار "علی شمخانی" نے پیر کے روز اپنے یوکرائنی ہم منصب "الکسی دانیلوف" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس حادثے میں یوکرائنی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر یوکرائن کے عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

انہوں نے اس حادثے سے متعلق دیگر فریقین سے تعاون پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کے ابتدائی لمحات میں یوکرائنی فنی ماہرین کے وفد نے حادثے کے جائے وقوع پر حاضر ہوکر بغیر کسی محدودیت کے فنی تحقیقات کا آغاز کیا۔

ایڈمیرل شمخانی نے فنی جائزوں کو غلطی فہمی کا شکار نہ ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائنی طیارہ حادثے کی وجہ انسانی غلطی تھی اور ہمیں دشمن عناصر کی مداخلت سے اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

 اس موقع پر دانیلوف نے ایرانی سپریم لیڈر، صدر مملکت اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس حوالے سے ایران کے تعمیری او مثبت تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس حادثے کی وجوہات کا جلد از جلد تعین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مل کر کام کرتے ہوئے کیس کے اختتامی نتائج اور اختتامی اعلان کے تیز رفتار طریقوں کی نشاندہی کرنے اور ان پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .